
راولپنڈی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 195 کیسز رپورٹ ہوئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرصائمہ یونس نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 195 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 175مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔راولپنڈی کے تینوں سرکاری اسپتالوں میں تقریبا 543 مریض ڈینگی کے شبہ میں داخل ہیں جس میں سے 240مریض راولپنڈی اور 22 مریض اسلام آباد سے لائے گئے ہیں۔صائمہ یونس نے بتایا کہ راولپنڈی میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد 1700 سے تجاوز کرگئی ہے ۔