
ٹوکیو:امریکہ کی بڑی چپ ساز کمپنی اِنٹیل کا کہنا ہے کہ وہ ٹوکیو اولمپکس و پیرالمپکس سے قبل جولائی 2020ء میں ای سپورٹس کے عالمی مقابلے کا انعقاد کرے گی۔کمپنی نے اعلان کیا کہ ’اِنٹیل ورلڈ اوپن ای سپورٹس ٹورنامنٹ‘ کے ابتدائی مقابلے پولینڈ میں ہوں گے۔
فائنل مقابلے 22 سے 24 جولائی 2020ء تک ٹوکیو میں منعقد ہوں گے۔ مقبول آن لائن وڈیو گیمز کے ان مقابلوں میں دنیا بھر کی قومی ٹیمیں حصہ لیں گی۔اِنٹیل کمپنی، اولمپک کھیلوں کے بڑے سپانسرز میں سے ایک ہے۔ کمپنی نے پیونگ چانگ گیمز سے قبل گزشتہ سال فروری میں جنوبی کوریا میں ای سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کرا چکی ۔