ٹک ٹاک 2017 میں بائیٹ ڈینس کی طرف سےمتعارف کی گئی۔ ٹک ٹاک ایپ بہت جلدی عوام کی پسندیدہ ایپ بن گئی۔ اس ایپ کو ہرعمر کا انسان استعمال کررہا ہے۔ ٹک ٹاک 33 زبانوں میں موجود ہے۔ دنیا بھر سے لوگ اپنی ویڈیو اس پر اپ لوڈ کرتے ہیں اور آپ خود بھی اس میں ویڈیو بنا بھی سکتے ہیں۔ شروع میں ٹک
ٹاک ایپ صرف تفریح کے لیے استعمال ہوتی تھی، لوگ گانوں اور فلمی ویڈیو پر لپسنگ کرکے ویڈیو بناتے تھے۔
لیکن اب ٹک ٹاک ایپ پرکچھ گروپ بھی بن گئے ہیں جو ایک دوسرے کو برا بھلا کہہ رہے ہیں اور اپنے مخالفین کا اکاونٹ سسپینڈ کرنے میں ایک دوسرے کی مدد بھی کرتے ہیں۔
جہاں ٹک ٹاک پر لڑائی جھگڑا چل رہا ہے وہیں ایک محبت کی کہانی بھی چل رہی ہے۔ کچھ لوگ لڑکے کی طرف سے بول رہے ہیں تو کچھ لوگ لڑکی کی طرف سے لڑکے کو برا بھلا بولتے نظر آنے لگے ہیں۔
ٹک ٹاک پر شہرت حاصل کرنے والی یہ لڑکی ہے تو پاکستانی لیکن دبئی میں رہتی ہے۔ ٹاک ٹاک پر پاکستان میں اب تک اس کے سب سے زیادہ فالورز ہیں۔ ٹک ٹاک پر ان کے فالورز کی تعداد 5.2 ملین ہے۔









































