
اسلام آباد: معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے وزیراعظم عمران خان کو اپنی سیکیورٹی بڑھانے کا مشورہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سینئیر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے وزیراعظم عمران خان کو کہا ہے کہ وہ اپنی سیکورٹی بڑھا لیں۔انہوں نے وزیراعظم کو یہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست ایک کڑوے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
عمران خان اپنی سیکیورٹی بڑھائیں۔اس کی وجہ افغانستان میں امن مذاکرات کا ختم ہونا ہے۔جیمز میٹس نے بھی کہا ہے کہ اس وقت پاکستان سے ہمارے خراب ترین تعلقات ہیں اور اعتماد کا فقدان ہے۔واضح رہے کہ افغان امن مذاکرات میں پاکستان اہم کردار ادا کر رہا تھا۔افغان طالبان نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
تاہم اب افغان امن مذاکرات کا معاملہ کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔
افغان حکومت نے امریکا اور طالبان کے مابین ممکنہ معاہدے کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام کو اس حوالے سے لاحق خطرات کے بارے میں مزید معلومات جاننے کی ضرورت ہے. رپورٹ کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد رواں ہفتے کابل میں تھے جس دوران انہوں نے افغان حکام کو معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا تھا جس پر امریکا فوجی انخلا کی صورت میں طالبان کے ساتھ رضامند ہوا ہے.امریکا اور طالبان کے معاہدے سے حکومت میں شامل افغان گروپوں میں تحفظات پائے جاتے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ انہیں اس عمل سے علیحدہ رکھا گیا اور اسلامی انتہا پسندوں کے دوبارہ اقتدار میں آنے سے خوفزدہ ہیں. افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صادق صدیقی نے کہا کہ جہاں کابل امن عمل میں پیش رفت کی حمایت کرتا ہے وہیں اس کے منفی اثرات بھی روکنا چاہتا ہے. اس کے بعد کابل میں طالبان حملہ ہوا جس میں امریکی فوجی ہلاک ہو گئے اور اب افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ محمد معصوم ستنک زئی نے استعفیٰ دے دیا ۔