
لاہور:سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج اور ٹیسٹ کی سہولت ختم کرنے کا مجوزہ اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
درخواست میں مفت علاج اور ٹیسٹ کی سہولت ختم کرنے پر قانونی اعتراضات اٹھائے گئے ۔رانا سکندر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہریوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنا حکومتی کی ذمہ داری ہے،
مفت علاج کی سہولت واپس لینا حکومت کی اپنی قانونی ذمہ داری سے انحراف ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ حکومت کا علاج معالجہ کی سہولت واپس لینے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔