
لاہور کے علاقے نصیرآباد میں گھر سے سابق خاتون ایم پی اے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے پروین سکندر کو بظاہر قتل کیا گیا ہے۔
60 سال کی پروین سکندر گل کے گلے پر رسی کے نشان موجود ہیں۔پروین سکندر گل گھر کے اوپر والے پورشن میں اکیلی رہتی تھیں۔پروین سکندر گل مشرف دور میں ایم پی اے رہی تھیں۔پروین سکندر گل مشرف دور میں ق لیگ کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔سابق ایم پی اے پروین سکندر گل غیر شادی شدہ تھیں۔