
ماسکو:روسی فوج نے شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں یک طرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کر دیا ۔
شامی فوج بھی اس اعلان پر عمل درآمد کی پابند ہوگی۔شام میں روس کے مصالحتی مرکز کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ روس نے ادلب میں یک طرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔
بیان میں شامی اپوزیشن پر بھی جنگ بندی پر زور دیا گیا۔شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے المرصد کے مطابق اسدی فوج نے ادلب کے کئی دیہات سے اپوزیشن جنگجوئوں کو نکال باہر کرنے کے ساتھ ساتھ تیزی کے ساتھ پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔