
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کو خبردار ہونا چاہیئے کہ کشمیر کا غیر قانونی الحاق مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی وسیع پالیسی کا حصہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اہنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر کے میڈیا پر مودی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی پر رپورٹس شائع ہورہی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ان رپورٹس پر دنیا کو خبردار ہونا چاہیئے کہ کشمیر کا غیر قانونی الحاق مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی وسیع پالیسی کا حصہ ہے۔