
لاہور: ملک بھر کے نامور گلوکاروں نے حکومت پاکستان اور پاک فوج کو غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے پر مبارکباد دی ہے جس سے پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہوا، ان فنکاروں میں شوکت علی، شاہدہ منی، سائرہ نسیم، شیر میانداد، فرح انور، وارث بیگ، راحت جہانگیر، ظفراقبال سمیت دیگر فنکارشامل ہیں۔
فنکاروں کا کہناتھا کہ پاکستان ذمہ دار ایٹمی طاقت والا پہلا اسلامی ملک ہے اور پاکستان کی افواج دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہیں۔