
اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 14کروڑ 41لاکھ 51ہزار روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 7ارب 34 کروڑ 16لاکھ 17ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے 20لاکھ ،گلگت بلتستان میں تھری جی اور فور جی کی سروسز کی فراہمی کے لئے 12کروڑ،گلگت بلتستان میں ایس سی او ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لئے 1کروڑ 30لاکھ ، آئی ٹی ایکسپورٹ انڈسٹری سپورٹ پروگرام 91لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔