
پشاور: پشتو ڈراموں کی اداکارہ سحر شنواری اس وقت عالمی میڈیا کی خبروں کی زینت بن گئیں جب انہوں نے کیوی کرکٹر جمی نیشم کو پرپوز کیا اور آگے سے انتہائی مزاحیہ جواب ملا۔کیوی کرکٹر جمی نیشم نے امریکہ کے شہر لاس اینجلس کے ایئر پورٹ پر خود کے ساتھ پیش آنے والے انتہائی ناخوشگوار تجربے کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے لکھا کہ ’ مجھے لگتا ہے کہ میں نے ہمیشہ کیلئے جہنم میں رہنے کے عذاب کے بارے میں بہت کچھ سیکھ لیا ہے، اس پر لاس اینجلس ایئر پورٹ شکریہ کا مستحق ہے جس کے ذریعے میں نے چند ایک بار سفر کیا ہے۔‘