
اسلام آباد :وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پوری قوم بھارت کے ریاستی مطالم کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں گھروں سے باہر نکلے گی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا آغاز پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانوں سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کرتے ہوئے قومی جذبات پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسند مودی دنیا کے امن کو تباہ کر رہا ہے۔
انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نفرت، ظلم اور جبر کی آلودگی پھیلا کر انسانی زندگی اور بقائے باہمی کے ماحول کو برباد کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت انسانی تاریخ میں ایک بدقسمت باب کا اضافہ ہے۔