اسلام آباد( کے پی آئی )پوری قوم آج (جمعہ کو )کشمیر آور منائے گی
جس کا مقصد مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے یکجہتی کشمیر آور دن بارہ سے ساڑھے بارہ بجے تک منایا جائے گا جس کے دوران ملک بھر میں سائرن بجا ئے جائیں گے جس کے بعد پاکستان اور پھر آزاد جموں کشمیر کا قومی ترانہ بجایا جائے گا جس دوران تمام ٹریفک لوگ رک جائیں گے۔کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعظم وزرائے اعلی اور ارکان پارلیمنٹ اپنے متعلقہ سیکرٹریٹ اور دفاتر کی عمارتوں کے باہر جبکہ ملک بھر میں دیگر لوگ اپنے دفاتر مکانات مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے باہر جمع ہوں گے۔نما جمعہ کے بعد کشمیر کے عوام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔اس کے علاوہ ملک بھر میں عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے ،وزیراعظم پاکستان عمران خان آج جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر شاہراہ دستورپر وزیراعظم آفس کے سامنے بھارتی جارحیت کیخلاف ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریں گے، وفاقی وزراء ، ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی کے دیگر عہدیدار اور سول سوسائٹی کے ارکان شریک ہوں گے ، ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں پبلک مقامات پر ارکان صوبائی اسمبلی مظاہروں میں شریک ہوں گے ،
اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز ان مظاہروںکو منظم کریں گے، جمعہ کو 12سے ساڑھے 12بجے تک ملک بھرمیں ٹریفک روک دی جائے گی اور احتجاجی مظاہروں میں سول سوسائٹی کی تنظیمیں ، طلباء اور دیگر شبعہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے ۔اس امر کا اظہار معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایک انٹرویومیں ہے ۔ معاون خصوصی نے کہاکہ کشمیر آج لہولہان ہے ۔کشمیریوں کو کرفیو اور پابندیوں سے محصور کر دیا گیا ہے۔کشمیری عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے خطے میں امن کے ماحول کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں دنیا کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کر رہے ہیں۔پاکستان کا کشمیریوں سے روح اور جسم کا رشتہ ہے۔آج کشمیر زخمی اور لہو لہان ہے۔مسیحی برادری کشمیریوں کے حقوق کیلئے پوری دنیا میں آواز بلند کرے۔جمعہ کو تمام پاکستانیوں کو وزیراعظم کی آواز میں یوم یکجہتی کشمیر منانا ہے
۔ جمعہ کے دن تمام عوام اور سول سوسائٹی دن 12بجے یکجہتی کا اظہار کریں۔قوم اکٹھے ہو کر کشمیریوں کے ساتھ پیغام یکجہتی پہنچائیں۔پاکستانی بچے جمعہ کو کشمیری بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔ ہر عمر اور شعبہ کے افراد جمعہ کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بچے سکول نہیں جاسکتے اور وہ زندگی کی تمام سہولتوں سے محروم ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم جمعے کے دن مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کرکے دنیا کو ایک مضبوط پیغام دے گی۔انہوں نے معاشرے کے ہر طبقے سے اپیل کی کہ و ہ جمعے کے دن گھروں سے باہر نکلیں اور وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکریں۔معاون خصوصی نے کہا کہ عوام جمعے کو دن بارہ بجے اپنے گھروں، دفاتر اور تعلیمی اداروں سے باہر نکلیں گے اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تیس منٹ کھڑے ہونگے۔
پاکستانی قوم جمعے کے دن مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کرکے دنیا کو ایک مضبوط پیغام دے گی۔ انہوں نے معاشرے کے ہر طبقے سے اپیل کی کہ و ہ جمعے کے دن گھروں سے باہر نکلیں اور وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکریں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی 22 کروڑ عوام دنیا پر ثابت کرے گی کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جو مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کا سامنا کررہے ہیں۔مودی کشمیریوں کی نسل کشی کا ارتکاب کرتے ہوئے دنیا کا امن تباہ کررہا ہے۔ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کی نسل کشی کا ارتکاب کرتے ہوئے دنیا کا امن تباہ کررہا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نے کشمیری عوام کے ساتھ نا انصافی اور ان پر مظالم ڈھاکر خطے میں نفرت کو فروغ دیا ہے۔۔وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں جنہیں بدترین بھارتی مظالم اور تشدد کا سامنا ہے










































