
ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر کل کھولا جائےگا
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ( ٹی سی پی ) کی جانب سے مزید چینی کی درآمد کے لیےٹیندرکل کھولے جائیں گے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے مزید چینی منگوانےکے اقدامات جاری ہیں، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان مزید چینی کی درآمد کے لیےٹیندرکل کھولے گا۔
ٹی سی پی نے8 ستمبر تک ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے بولیاں طلب کررکھی ہیں، ٹینڈر کی دستاویز کے مطابق چینی کی درآمد کے لیے 25 ہزار ٹن سے کم کی بولیاں منظور نہیں کی جائیں گی۔
قبل ازیں ٹی سی پی نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر 21 اگست کو کھولا تھا، ٹی سی پی کو ٹینڈر میں 6 بولیاں موصول ہوئی تھیں، ٹینڈرکےتحت560 سے لے کر 592 ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئی تھیں۔
چینی کے ٹیندرکے تحت بیئر سینڈکٹ ایف زیڈ سی او یو اے ای نے سب سے کم بولی دی تھی۔
خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نےاس سال جولائی میں5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی، چینی سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعےدرآمد کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نےچینی کی درآمد پر ٹیکسز سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔