گلگت بلتستان میں دیامر ہوڈر کے مقام پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
گلگت بلتستان میں دیامر ہوڈر کے مقام پر ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں پائلٹ اور معاون پائلٹ کے علاقے عملے کے 3 ارکان بھی سوار تھے، وزیر داخلہ گلگت بلتستان نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق کردی۔
وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق لون کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا، ہیلی کاپٹر میں پائلٹ، معاون پائلٹ اور عملے کے 3 ارکان سوار تھے۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں ہیلی کاپٹر میں لگی آگ بھجانے میں مصروف ہیں








































