حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 46 پیسے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت ایک بار پھر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 269 روپے 99 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 176 روپے81 پیسے، جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 159 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج (یکم ستمبر) سے ہوگا۔








































