گوجرانوالہ: نوجوان کے ساتھ کراچی میں قتل کی گئی لڑکی کا بھائی اور کزن گرفتار
کراچی میں گزشتہ روز قتل کیے گئے لڑکا لڑکی ثنا اور ساجد مسیح کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، گوجرانوالہ پولیس نے مقتولہ کے بھائی اور کزن کو گرفتار کرلیا۔
پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں کی یونین کونسل تتلے عالی میں پولیس نے مقتولہ کےبھائی اورکزن کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق لڑکے اور لڑکی کوغیرت کےنام پر قتل کرنےکاشبہ ہے، مقتولین کے ورثا سے تفتیش کی جارہی ہے.
واضح رہے کہ ثنا اور ساجد مسیح کی لاشیں گزشتہ روز کراچی کے علاقے کلفٹن میں چائنا پورٹ سے ملی تھیں








































