پاک ترک وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت
پاک ترک وزرائے خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی اور انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطین میں بھوک، جبری نقل مکانی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی پر زور دیا۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے عالمی برادری کو متحرک ہونا ہوگا








































