
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی والدہ وفات پا گئیں
وہ طویل عرصہ بیماری کے سبب ہسپتال میں زیر علاج رہیں. یونس خان اپنی والدہ کی صحت یابی کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل بھی کر چکے تھے، مرحومہ کی عمر 87 برس تھی۔
یونس خان پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں، انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بھی سکور کی۔ 2009 میں پاکستانی ٹیم نے یونس کی قیادت میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتا۔
یونس خان کی والدہ کی وفات پر کرکٹ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ سیاسی و سماجی حلقوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے، مرحومہ کی تدفین مردان میں کی جائے گی۔