غیر ملکی شخص کے نامناسب رویے کا سامنا کیا، ہمایوں اشرف کا انکشاف
اداکار ہمایوں اشرف نے انکشاف کیا کہ ملائیشیا کے ایک شاپنگ مال کے واش روم میں انہیں ایک غیر ملکی شخص کے نامناسب رویے کا سامنا کرنا پڑا۔
ہمایوں اشرف حال ہی میں اُشنا شاہ کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ وہ کبھی بھی مفت میں کسی ڈرامے میں کام نہیں کریں گے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو ان کا کام کرنے کا دل نہیں کرے گا اور وہ سمجھتے ہیں کہ دیگر اداکاروں کو بھی ایسا نہیں کرنا چاہیے۔
ہمایوں اشرف نے بتایا کہ بعض اوقات ان کا دل چاہتا ہے کہ بطور پروڈیوسر کوئی پراجیکٹ بنائیں، لیکن انہیں یہ خوف ہوتا ہے کہ کہیں ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑے یا لوگ ان کے کام کرنے کے انداز کو پسند نہ کریں، یہی خدشات انہیں روک دیتے ہیں۔
ہمایوں اشرف نے یہ بھی کہا کہ وہ کبھی بھی ڈرامے میں ٹرانسجینڈر کا کردار ادا نہیں کریں گے۔
ان کے مطابق اگر یہ کردار پاکستان کے بجائے بیرونِ ملک سے آفر کیا جائے تو شاید وہ کرلیں، لیکن پاکستان میں ایسا کردار کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ یہاں ایک اداکار اگر مخصوص نوعیت کا کردار ادا کرلے تو بعد میں اسے اسی قسم کے مزید چار سے پانچ کرداروں کی پیشکش ہونے لگتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کچھ عرصہ قبل جب وہ ملائیشیا گئے تو ایک مال میں واش روم استعمال کرنے کے لیے گئے، وہاں پر دو واش روم خالی تھے، وہ سوچنے لگے کہ دونوں میں سے کون سا زیادہ صاف ستھرا ہے۔
اداکار کے مطابق جب وہ ایک واش روم کی طرف بڑھے تو اچانک ان کی نظر پیچھے موجود ایک غیر ملکی شخص پر پڑی، جو دوسرے واش روم میں داخل ہو رہا تھا اور انہیں بڑے نامناسب اشارے کر رہا تھا، یہ صورتحال بہت عجیب تھی اور انہوں نے واش روم میں داخل ہوکر فوراََ سے اس کا دروازہ بند کردیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ واش روم میں داخل ہونے کے بعد وہ یہ بھی سوچتے رہے کہ وہ شخص کب باہر جائے گا تاکہ وہ بھی محفوظ طریقے سے باہر نکل سکیں








































