لاس اینجلس معروف اداکار اورگلوکار علی ظفر نے ا پنا لاس اینجلس کا کنسرٹکشمیریوں کے نام کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 73ویں جشن آزادی کے موقع پر امریکی شہر لاس اینجلس میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے یونائیٹڈ فور پاکستان انڈی پینڈنس ڈے2019 کے نام سے جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں 15 ہزار سے زائد شرکا موجود تھے جو پاکستان کے جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک تھے۔ کنسرٹ کے اختتام پر قومی ترانے سے پہلے علی ظفر نے وہاں موجود لوگوں سے کہا کہ کنسرٹ ختم کرنے سے پہلے میں کشمیر میں جاری ظلم و ستم کا شکار لوگوں کے لیے دعا کی درخواست کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 15روز سے کشمیری کرفیوکے باعث اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں









































