’مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر دونوں ممالک تنازعات کے دلدل سے نہیں نکل پائیں گے‘

یہ برصغیر کے لیے انتہائی خطرناک وقت ہے۔ بدھ کی شب بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر اور پنجاب میں اشتعال انگیز حملہ، پہلگام کے المناک واقعے کے بعد بھارتی رہنماؤں اور میڈیا کی دو ہفتوں کی دھمکیوں اور جارحانہ گفتگو کے بعد ہوا۔

بظاہر لگتا ہے کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے کیونکہ بدھ کی شام وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا کہ بھارت کو اپنے مذموم اقدامات کے ’نتائج بھگتنا ہوں گے‘۔ اس سے قبل قومی اسمبلی میں سیاسی یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ دن کا آغاز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے ہوا جس کے اعلامیے میں نئی دہلی کے اقدامات کو ’جنگی کارروائی‘ کے طور پر بیان کیا گیا۔

پاکستان کے خلاف نفرت آمیز جارحیت نے دونوں ہمسایوں کو مزید تنازعات میں دھکیل دیا ہے اور جب تک تنازع اور کشمیر کے بنیادی مسئلے کا مذاکرات کے ذریعے حل نہیں نکال لیا جاتا، دونوں ممالک تنازعات کے دلدل سے نکل نہیں پائیں گے۔ پاکستان نے اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی کا سخت جواب دیا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے بھارت کے 5 جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ نئی دہلی پیغام سمجھ گیا ہو اور ایسی مزید ہتک آمیز کوتاہیاں نہ دہرائی جائیں۔

آزاد کشمیر کے مقامات کے علاوہ پنجاب کے کچھ مقامات کو بھی بھارت نے نشانہ بنایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کے نام نہاد ’آپریشن سندور‘ میں 31 پاکستانی شہید ہوئے۔ بھارت کی اس جارحانہ کارروائی کے نتیجے میں شہادتیں زیادہ ہوتیں لیکن دراندازوں کو بروقت جواب دیا گیا۔

بھارتی فوج کا یہ دعویٰ کہ یہ حملے ’جنگ کو بھڑکانے کی نوعیت کے نہیں‘ تھے، انتہائی گمراہ کُن ہے۔ کسی ملک کی سرحدوں کی پامالی، اس کے شہروں اور قصبوں کو نشانہ بناتے ہوئے اس کے شہریوں کو شہید کرنا نہ صرف اشتعال انگیز بلکہ جنگی اقدام ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی ریاست کے مطابق اگر صرف ’دہشت گردوں کے ٹھکانوں‘ کو نشانہ بنایا گیا تو شہری آبادی اور نیلم-جہلم ہائیڈرو پروجیکٹ پر حملے کے لیے نئی دہلی کے پاس کیا وضاحت ہے؟

حقیقت تو یہ ہے کہ بھارتی ریاست نے پہلگام میں اپنی بڑی سیکیورٹی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے پاکستان کے خلاف سوچے سمجھے بغیر کارروائی کی۔ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پر جو کچھ ہوا وہ یقیناً افسوسناک تھا اور قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہیے۔ اس کے باوجود بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے سانحے کو پاکستان کے خلاف جنگی محاذ کھولنے کے لیے استعمال کیا حالانکہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد بھی موجود نہیں۔

اگر بھارت کے پاس پاکستان کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں تو وہ اسے اب تک منظر عام پر کیوں نہیں لا پایا؟ پہلگام واقعے کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے، مودی حکومت کو اندرونِ ملک مضبوط بنانے اور خطے میں طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے تھا۔ یہ احمقانہ چال ناکام ہوچکی ہے اور جوہری طاقت کے حامل دو ہمسایے جنگ کے دہانے پر ہیں۔

بھارتی حملے کے بعد عالمی سطح پر کشیدگی کم کرنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کے حوالے سے آوازیں اٹھ رہی ہیں جبکہ بہت سے ممالک ثالثی کے لیے اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ پاکستان نے ظاہر کیا ہے کہ وہ ان پیش کش کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے لیکن کیا بھارت جنگ کی طرف جانے کے بجائے اس طرح کی کسی پیش کش کا مثبت جواب دے گا؟ گزشتہ ہفتوں کے واقعات نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ مسئلہ کشمیر عالمی مسئلہ ہے۔

اگرچہ بھارت اس فرضی دنیا میں رہ رہا ہے کہ جس میں مسئلہ کشمیر ’حل‘ ہوچکا ہے لیکن پاکستان، کشمیریوں اور عالمی برادری کو یہ ادراک ہے کہ یہ خطہ متنازع ہے۔ پاکستان اور بھارت کشمیر کے مسئلے پر متعدد جنگیں لڑ چکے ہیں اور اب وہ اسی مسئلے پر ایک اور جنگ کے دہانے پر ہیں۔

لہٰذا جنوبی ایشیا میں طویل مدتی امن کے قیام کے لیے دونوں ریاستوں کو ایک دوسرے سے صاف گو اور معنی خیز بات چیت کرنا ہوگی۔ یہ شاید بی جے پی کی ہندو قوم پرست حکومت کے لیے کڑوا گھونٹ ہوگا جو کہ ’اکھنڈ بھارت‘ کا خواب دیکھتی ہے۔ لیکن یہ اس کا اپنا ہی نقصان ہوگا اگر وہ اپنے نظریاتی تصورات کو نہ چھوڑے اور پاکستان اور کشمیریوں کے ساتھ مل کر ایک ایسا حل نہ نکالے جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو متبادل دائمی دشمنی ہوگی۔

آنے والے دنوں میں عالمی برادری کو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کروانے کے لیے آگے بڑھنا ہوگا جبکہ دونوں اطراف کے میڈیا اور سول سوسائٹیز کو جنگ کے شعلوں کو بھڑکانے سے گریز کرنا چاہیے

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان