
ماہرہ خان کو بولڈ تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کا سامنا
’سپر اسٹار‘ ماہرہ خان کو حال ہی میں انسٹاگرام پر بولڈ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر تنقید سامنا ہے۔
اداکارہ نے چند دن قبل ساحل سمندر پر کرائے گئے اپنے فوٹوشوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں انہیں سرخ اور نارنجی رنگ کے لباس میں دیکھا گیا۔
تصاویر اور ویڈیوز میں اداکارہ نے سرخ اور نارنجی رنگوں کے امتزاج کی ساڑھی پہن رکھی تھی اور انہوں نے لباس کی مناسبت سے میک اپ بھی کر رکھا تھا۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کرہ تصاویر اور ویڈیوز کو کافی سراہا گیا، لوگوں نے ان کی خوبصورتی اور اداؤں کی تعریفیں بھی کیں