
حیدرآباد میں بھی سرکاری زمینوں پر ریونیو افسران کی مدد سے قبضوں کا انکشاف
کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی سرکاری زمینوں پر ریونیو افسران کی مدد سے قبضوں کا انکشاف ہوا ہے، لینڈ مافیا نے ریونیوافسران کی مدد سے زمینوں پر قبضے کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کی جس پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو خط لکھ کر مختارکار اور تپیدار کو 17 فروری کو طلب کرلیا۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ہدایت کی ہے کہ دیہہ مرزاپور تحصیل قاسم آباد کے 6 سروے نمبروں اور بک نمبر 3762 صفحہ نمبر 47کی تصدیق شدہ کاپی فراہم کی جائے۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے کہا کہ سال 83-1982 میں ملن فراش گوٹھ دیہہ مرزا پور جبکہ مرزا پور قاسم آباد کے 5 سروے نمبروں کا ریکارڈ بھی دیا جائے، اس علاقے کی سرکاری زمینوں کی تازہ ترین صورتحال کی تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے۔
خط کے مطابق شکایت کنندہ سکندر علی ملاح نے مذکورہ اراضی کے ریکارڈ سمیت تفصیلی جواب طلب کیا ہے