
کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات شروع، میڈیا کا دعویٰ
متعدد شوبز ویب سائٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات ڈھولکی سے شروع ہوگئیں۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید کی مومل شیخ سمیت دیگر شوبز شخصیات کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دونوں کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں۔
انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا گیا کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا اور اداکارہ مومل شیخ نے دونوں کی ڈھولکی کا اہتمام کیا۔
تصاویر میں گوہر رشید اور کبریٰ خان کے علاوہ دوسری شوبز شخصیات کو بھی دیکھا جا سکتا ہے