انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف ایشز کے پہلے میچ میں کامیابی کے لیے آخری روز مزید 385 رنز درکار ہیں اور اس کی 10 وکٹیں باقی ہیں۔برمنگھم میں کھیلے جارہے ایشز کے پہلے میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 7 وکٹوں پر 487 رنز بنا کر ڈیکلیئر کی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 398 رنز کا ایک بڑا ہدف دے دیا۔آسٹریلیا نے چوتھے روز بغیر کسی نقصان کے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو ابتدائی 3 وکٹیں 75 رنز پر گر چکی تھیں جب ڈیوڈ وارنر 8، بینکرافٹ 7 اور عثمان خواجہ 40 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔سابق کپتان اسٹیون اسمتھ نے دوسری اننگز میں بھی شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 142 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر ٹیم کو ایک اچھی پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔ٹم ہیڈ نے 51 اور میتھیو ویڈ نے 110 رنز بنا کر اسمتھ کا بھرپور ساتھ دیا جس کی بدولت آسٹریلیا نے 7 وکٹوں پر 487 رنز بنا کر اپنی برتری 398 رنز تک پہنچائی اور اننگز بھی ڈیکلیئر کردی۔آسٹریلیا نے جب 487 رنز کے مجموعی اسکور پر اننگز ڈیکلیئر کی تو پیٹیسن 47 اور کمنز 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں اور معین علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔برمنگھم میں جب چوتھے روز کھیل کا اختتام ہوا تو انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 13 رنز بنائے تھے اور اسے جیت کے لیے مزید 385 رنز درکار ہیں۔انگلینڈ کے برنز نے 7 اور جیسن روئے نے 6 رنز بنائے تھے اور وہ پیر کو اپنا کھیل جاری رکھیں گے۔قبل ازیں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 284 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 374 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی اور پہلی اننگز میں 90 رنز کی برتری حاصل کی تھی تاہم آسٹریلیا نے دوسری اننگز اسمتھ کی شان دار سنچری کی بدولت 487 رنز کا ایک بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔
لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے امریکی اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ اسٹار ہلک ہوگن جنہوں نے پروفیشنل ریسلنگ کے کھیل کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا…