رومانوی شہر وینس….. خطرات اور خدشات کی زد میں!

لاہور: دنیا میں بہت کم ملک ایسے ہوں گے جن کی وجہ شہرت ان کے کسی شہر کی وجہ سے ہوتی ہوگی، ورنہ عمومی طور پر شہر اپنے ملکوں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں، اٹلی کا ایسا ہی ایک شہر وینس ہے جسے نہ صرف سیاحوں کی جنت کہا جاتا ہے بلکہ اس سے زیادہ اس کی شناخت ایک رومان پرور شہر کے طور پر کی جاتی ہے۔
یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ وینس بنیادی طور پر صوبہ وینیتو کا صدر مقام ہے جس کی کل آبادی 2 لاکھ 70 ہزار کے قریب ہے لیکن وینس میٹروپولیٹن سٹی کی آبادی 50 ہزار کے لگ بھگ ہے، یہ شہر ایک عرصے سے سالانہ دو سے تین کروڑ سیاحوں کی میزبانی کرتا آ رہا ہے، ایک اندازے کے طور پر آپ کہہ سکتے ہیں کہ 50 ہزار آبادی والے اس شہر میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً ڈیڑھ لاکھ سے دولاکھ سیاح وینس میں موجود رہتے ہوں گے؟
118 جزیرے
وینس اپنی نہروں کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک مختلف شناخت رکھتا ہے، یہ شہر 118 جزیروں کی شکل میں ایک آرکیپیلاگو‘‘ ( آرکیپیلاگو، جزائر کے ایک گچھے یا سلسلے کو کہتے ہیں ) پر مشتمل ایک جزیرہ نما ہے، جنہیں 150 نہروں نے آپس میں جوڑ رکھا ہے، بیشتر جزیروں پر چھوٹے چھوٹے شہر آباد ہیں جو 400 کے قریب پلوں کے ذریعے آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔
’’کار فری زون‘‘
یہ شہر یورپ کا سب سے بڑا ’’کار فری‘‘ علاقہ ہے جہاں کاروں، ٹرکوں اور گاڑیوں کے بغیر کام چلایا جاتا ہے، یہاں کے پلوں نے بنیادی طور پر مختلف محلوں کو آپس میں جوڑ رکھا ہے، آپ جب ایک پل عبور کرتے ہیں تو آپ کو دوسرا محلہ نظر آتا ہے، ہر محلہ چھوٹی چھوٹی پتلی قدیم گلیوں پر مشتمل ہے جو اپنے ماضی کی خوبصورت ثقافت کی عکاسی کرتا نظر آتا ہے۔
یہاں کے محلوں کی ایک مخصوص بات یہ ہے کہ ہر محلے کے بیچ ایک کھلی جگہ ہوتی ہے جس میں ایک چرچ اور ندی کنارے سیاحوں کیلئے ہوٹل بھی موجود ہیں بلکہ اکثر محلوں میں بچوں کیلئے فٹ بال گراونڈ بھی بنائے گئے ہیں جہاں شام کے اوقات میں بچے مختلف کھیل کھیلتے نظر آتے ہیں۔
پرانا طرز تعمیر اور جدید سہولیات
پرانی طرز کے چھوٹے اور تنگ دروازے، بڑی بڑی کھڑکیاں ان کے ساتھ لٹکتی پرانے زمانے کی کنڈیاں اور بغیر پلاسٹر صدیوں پرانے بنے گھر یہاں کی ثقافت کی ترجمانی تو کرتے نظر آتے ہیں لیکن درحقیقت یہ اندر سے جدید ضروریات زندگی سے آراستہ ہوتے ہیں اور شاید سب سے منفرد بات یہاں اکثر گھروں کے باہر پانی والی طرف بندھی وہ کشتی ہوتی ہے جو انہوں نے اپنی آمدورفت کیلئے ایسے باندھ رکھی ہوتی ہے جیسے ہمارے گھروں کے باہر یا گیراجوں میں کاریں کھڑی ہوتی ہیں۔
وینس شہر کی کشش صرف پانی اور کشتیوں تک ہی محدود نہیں بلکہ یہ اپنے دور کا ایک ثقافتی شہر ہونے کے ناطے بے شمار تاریخی اور ثقافتی عمارات کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے، ان میں برج آف سائے، ریا لٹو برج، سینٹ مارکس سکوائر، اوپرا ہاؤس، بورانو جزیرہ اور سانتا مارا ڈیلا سلیوٹ قابل ذکر ہیں۔
مقامی آبادی سیاحوں سے نالاں کیوں؟
دنیا کا خوبصورت اور رومانوی شہر جہاں سارا سال سیاحوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور اس لحاظ سے بھی یہ دنیا کا واحد شہر ہے جہاں دنیا بھر سے ہر لمحہ، شہر کی اصل آبادی سے کئی گنا زیادہ سیاح موجود رہتے ہیں تو پھر آخر ایسا اچانک کیا ہوا کہ وینس انتظامیہ کو شہر میں کچھ اس طرح کی پابندیوں کا اطلاق کرنا پڑا
کہ ’’ایک دن کیلئے آنے والے سیاحوں کا مفت داخلہ بند، یورپ کے سب سے لمبے اور چوڑے ’’سپینش سٹیپس‘‘ نامی منفرد اور پرکشش زینوں پر بیٹھنے پر پابندی، املفی کے ساحلی علاقے پر سیاحوں کی بسوں کے داخلے پر پابندی، ساحلی علاقے پورتوفینو میں سیلفی لینے پر پابندی، کروز جہازوں کی وینس داخلے پر پابندی، اٹلی کے مشہور ساحلی علاقے چنکوئے تیرے میں قینچی چپل پہننے پر بھاری جرمانہ ہے، یہ اور اس جیسی متعدد پابندیوں کو سیاح اپنے لئے حوصلہ شکنی سے تعبیر کرتے ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ چند ماہ پہلے مقامی اخبارات میں ایک خبر شہ سرخیوں سے شائع ہوئی جس میں شہریوں کو سڑکوں پر بینر اٹھائے احتجاج کرتے دکھایا گیا تھا جو سیاحوں کی کثرت کی وجہ سے اس لئے سراپا احتجاج تھے جن کی وجہ سے ان کی زندگیاں تیزی سے مختلف مسائل کا شکار ہوتی جارہی ہیں۔
ان مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے یہاں کے شہری کہتے ہیں کہ وینس میں آنے والے سیاح اس دوران ضرورت زندگی کی ہر شے منہ مانگے داموں خرید کر مہنگائی کی نئی سے نئی بنیاد رکھتے چلے جاتے ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ بیشتر نوجوان سیاح قدیم گرجا گھروں کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر کھانا کھا کر خالی ڈبے، بوتلیں اور دیگر کوڑا کرکٹ پانی میں یا سڑکوں پر پھینک کر چلے جاتے ہیں جو بالآخر شہر کے بے شمار پلوں والی نہروں کی تہہ میں ٹنوں کے حساب سے اکٹھا ہوتا رہتا ہے۔
گزشتہ دنوں وینس شہر پر بنی ایک ڈاکومینٹری میں وینس کی نہروں کی تہہ سے کوڑا کرکٹ نکالنے کی ایک مہم کا احوال دکھایا جا رہا تھا، اس مہم کے دوران درجنوں غوطہ خوروں نے یہاں کی نہروں کی تہہ سے جو کوڑا کرکٹ نکالا اس کا وزن 18 ٹن سے بھی زیادہ تھا۔
اس مہم کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس کچرے میں زیادہ تعداد گاڑیوں کے ٹائروں کی تھی جو نہروں میں چلنے والی ہزاروں گنڈولا کشتیوں کیلئے رات کے وقت انہیں نہر کنارے باندھنے کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں، یہ ٹائر اکثر رات کو رسوں سے الگ ہو کر پانی میں گر جاتے ہیں اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتے رہتے ہیں۔
لاحق خطرات
مقامی شہریوں کے یہ خدشات بلا سبب نہیں کیونکہ آج سے کچھ عرصہ پہلے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے بھی وینس کو لاحق خطرات کا اظہار کرتے ہوئے وینس کو خطرے سے دوچار عالمی ثقافتی مقامات کی فہرست میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا تھا۔
یونیسکو نے اپنی ایک رپورٹ میں اٹلی کے شہر وینس کو درپیش خطرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’وینس کو بہت زیادہ سیاحت، حد سے زیادہ ترقی اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سمندر کی سطح میں اضافے کے سبب ناقابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ مثلاً زمین کے بڑھتے درجہ ٔ حرارت کے باعث سمندر کی سطح میں اضافے سے پانی میں گھرے وینس کو سیلاب کا بہت خطرہ ہے، وینس کی انتظامیہ کو ’’وژن کی کمی‘‘ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے متنبہ کیا گیا ہے کہ انتظامیہ کی لاپرواہی سے اٹلی کا سب سے خوبصورت شہر مسائل کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔
وینس کو دیئے گئے مختلف نام
آخر ایسا کیا منفرد اور خاص ہے کہ وینس دنیا بھر کے سیاحوں کی جنت اور رومانوی شہر کی شہرت رکھتا ہے؟ سیاح ہی نہیں بلکہ خود اطالوی بھی اس شہر سے بہت پیار کرتے ہیں، تبھی تو انہوں نے پیار سے اسے کئی نام دے رکھے ہیں، جیسے ’’ایڈریاٹک کی ملکہ‘‘، ’’محبت کرنے والوں کا شہر‘‘ ، ’’سکون دینے والا شہر‘‘ ، ’’رومانوی شہر ‘‘ وغیرہ۔
اٹلی کے شمال مشرق میں واقع اس شہر کو لوگوں نے جہاں پیار کے کئی نام دے رکھے ہیں، وہیں پہچان کیلئے بھی اس شہر کو کئی ناموں سے جانا جاتا ہے مثلاً تیرتا ہوا شہر، پلوں والا شہر ،پانی والا شہر ، ماسک والا شہر، تالابوں والا شہر، سیاحوں کا شہر وغیرہ، دنیا میں شاید ہی کسی اور شہر کے اتنے نام ہوں گے جتنے شہر وینس کو دیئے گئے ہیں۔
روایتی سواریاں
’’واپوریتو‘‘ اور گونڈولا‘‘
شہر کے اندر آمدورفت کیلئے سب سے بڑا ذریعہ واٹر بسوں کا ہے جنہیں مقامی زبان میں ’’واپوریتو‘‘ کہتے ہیں، یہ بسیں شہر کے اندر پانی پر تیرتی ایسے نظر آتی ہیں جیسے بڑے شہروں میں عام بسیں سڑکوں پر چلتی نظر آتی ہیں جبکہ شہر کے مختلف علاقوں کو پلوں کے ذریعے آپس میں ملانے کیلئے پیدل راستے بھی بنائے گئے ہیں۔
یہاں کی ایک خاص روایتی سواری ’’گونڈولا‘‘ ہے، یہ ایک ثقافتی کشتی ہے جو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کیلئے استعمال ہوتی ہے لیکن اب یہ مقامی افراد سے زیادہ سیاحوں کی سواری کا روپ دھار چکی ہے جو یہاں کے مقامی ملاح جگہ جگہ لئے کھڑے نظر آتے ہیں۔
خاور نیازی لکھاری اور سکرپٹ رائٹر ہیں، ملک کے مؤقر جرائد میں ایک عرصے سے لکھتے آ رہے ہیں۔

  • Related Posts

    حرمین شریفین کی سیکورٹی: پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز

    حرمین شریفین کی سیکورٹی: پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز حرمین شریفین… یہ وہ مقدس مقامات ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے عاشقانِ رسول ﷺ کی آنکھیں تڑپتی ہیں۔ مکہ مکرمہ…

    سلامتی کونسل: امریکا نے غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد پھر ویٹو کردی

    سلامتی کونسل: امریکا نے غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد پھر ویٹو کردی امریکا نے صدر ٹرمپ کی صدارت سنبھالنے کے بعد دوسری بار اور مجموعی طور…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    حرمین شریفین کی سیکورٹی: پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز

    حرمین شریفین کی سیکورٹی: پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز

    سلامتی کونسل: امریکا نے غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد پھر ویٹو کردی

    سلامتی کونسل: امریکا نے غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد پھر ویٹو کردی

    ٹی بلز کی نیلامی: حکومت نے ایک کھرب سے زائد کی بولیوں میں سے 200 ارب روپے حاصل کرلیے

    ٹی بلز کی نیلامی: حکومت نے ایک کھرب سے زائد کی بولیوں میں سے 200 ارب روپے حاصل کرلیے

    امریکی امیگریشن جج کا فلسطین کے حامی کارکن محمود خلیل کی ملک بدری کا حکم

    امریکی امیگریشن جج کا فلسطین کے حامی کارکن محمود خلیل کی ملک بدری کا حکم

    اسرائیلی ٹیم کی شرکت پر اسپین کا فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے ممکنہ بائیکاٹ کا عندیہ

    اسرائیلی ٹیم کی شرکت پر اسپین کا فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے ممکنہ بائیکاٹ کا عندیہ

    اسکرین پر والد کے دوست کی دوسری بیوی بنی، عجیب کیفیت کا سامنا رہا، تارا محمود

    اسکرین پر والد کے دوست کی دوسری بیوی بنی، عجیب کیفیت کا سامنا رہا، تارا محمود

    معروف حریت پسند کشمیری رہنما عبدالغنی بھٹ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

    معروف حریت پسند کشمیری رہنما عبدالغنی بھٹ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

    غربت اور پابندیوں کے باوجود افغانستان میں کاسمیٹک سرجری کلینکس کی مقبولیت میں اضافہ

    غربت اور پابندیوں کے باوجود افغانستان میں کاسمیٹک سرجری کلینکس کی مقبولیت میں اضافہ

    یوٹیوب پر نماز روزے کی بات کرتی ہوں تو لوگ حمائمہ کا نام لیتے ہیں، دعا ملک

    یوٹیوب پر نماز روزے کی بات کرتی ہوں تو لوگ حمائمہ کا نام لیتے ہیں، دعا ملک

    ننھے اسٹار عمر شاہ کی انتقال سے قبل کیا کیفیت تھی؟ چچا نے تفصیل بیان کردی

    ننھے اسٹار عمر شاہ کی انتقال سے قبل کیا کیفیت تھی؟ چچا نے تفصیل بیان کردی

    افغانستان سے دہشت گردی ہماری قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے، پاکستان

    افغانستان سے دہشت گردی ہماری قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے، پاکستان

    ایک ملک کیخلاف جارحیت دونوں پر حملہ تصور ہوگا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ

    ایک ملک کیخلاف جارحیت دونوں پر حملہ تصور ہوگا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ

    روس سے اتحاد کے باعث سے بھارت کیساتھ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں، یورپی یونین

    روس سے اتحاد کے باعث سے بھارت کیساتھ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں، یورپی یونین

    پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز ہے، بھارتی وزارت خارجہ

    پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز ہے، بھارتی وزارت خارجہ

    خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

    خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

    اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم معطل

    وزیراعظم سعودی عرب سے برطانیہ روانہ، تاریخی استقبال پر ولی عہد سے اظہار تشکر

    وزیراعظم سعودی عرب سے برطانیہ روانہ، تاریخی استقبال پر ولی عہد سے اظہار تشکر

    سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع

    سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع

    سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں ہوسکتا، عالمی ثالثوں کی پاکستانی مؤقف کی حمایت

    سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں ہوسکتا، عالمی ثالثوں کی پاکستانی مؤقف کی حمایت

    پنجاب کا بڑا حصہ ڈوب گیا، سندھ کے بیراجوں پر پانی کا دباؤ، کچے کے متعدد دیہات زیر آب

    پنجاب کا بڑا حصہ ڈوب گیا، سندھ کے بیراجوں پر پانی کا دباؤ، کچے کے متعدد دیہات زیر آب

    فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم سے صرف 3 ماہ میں 100 ارب روپے کی آمدن کا نقصان

    فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم سے صرف 3 ماہ میں 100 ارب روپے کی آمدن کا نقصان

    پہاڑوں سے پتھر گرنے کا خوف، افغان زلزلہ متاثرین کا گھروں کو جانے سے انکار

    پہاڑوں سے پتھر گرنے کا خوف، افغان زلزلہ متاثرین کا گھروں کو جانے سے انکار

    البانیہ میں تیسری سے چوتھی صدی عیسوی کے زمانے کے امیر رومی شخص کا مقبرہ دریافت

    البانیہ میں تیسری سے چوتھی صدی عیسوی کے زمانے کے امیر رومی شخص کا مقبرہ دریافت

    بین الاقوامی قانون اور جنگ کے اصولوں کو پامال کیا جا رہا ہے، سربراہ یو این انسانی حقوق

    بین الاقوامی قانون اور جنگ کے اصولوں کو پامال کیا جا رہا ہے، سربراہ یو این انسانی حقوق

    برکس رہنماؤں کا معاشی تحفظ پسندی اور ٹیرف بلیک میلنگ پر سخت ردعمل

    برکس رہنماؤں کا معاشی تحفظ پسندی اور ٹیرف بلیک میلنگ پر سخت ردعمل

    ملتان اور قریبی اضلاع شدید سیلاب کے خطرے سے دو چار، شیرشاہ بند توڑنے کا فیصلہ

    ملتان اور قریبی اضلاع شدید سیلاب کے خطرے سے دو چار، شیرشاہ بند توڑنے کا فیصلہ

    کراچی: آتشزدگی سے فیکٹری کی 3 منزلہ عمارت منہدم، ریسکیو اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

    کراچی: آتشزدگی سے فیکٹری کی 3 منزلہ عمارت منہدم، ریسکیو اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

    سیلاب متاثرین کی بحالی کے بجائے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے پر ہندو سینیٹر کا سخت رد عمل

    سیلاب متاثرین کی بحالی کے بجائے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے پر ہندو سینیٹر کا سخت رد عمل

    واٹس ایپ چینلز کے لیے دلچسپ فیچر کی آزمائش

    واٹس ایپ چینلز کے لیے دلچسپ فیچر کی آزمائش

    نیب نے بیڑا غرق کردیا، سیاسی انتقام کو چھوڑ کر بھی کوئی پرسان حال نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

    نیب نے بیڑا غرق کردیا، سیاسی انتقام کو چھوڑ کر بھی کوئی پرسان حال نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

    سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن: 29 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب، 38 نشستوں پر پولنگ 24 ستمبر کو شیڈول

    سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن: 29 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب، 38 نشستوں پر پولنگ 24 ستمبر کو شیڈول

    خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کیلئے محکمہ تعلیم کا جاری کردہ لائسنس رکھنا لازمی قرار

    خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کیلئے محکمہ تعلیم کا جاری کردہ لائسنس رکھنا لازمی قرار

    لاہور ہائیکورٹ: سری لنکن فیکٹری منیجر قتل کیس میں مجرموں کی اپیلوں پر سماعت نہ ہوسکی

    لاہور ہائیکورٹ: سری لنکن فیکٹری منیجر قتل کیس میں مجرموں کی اپیلوں پر سماعت نہ ہوسکی

    سجل علی کو کالج کی طالبہ کے کردار کے لیے منتخب کیوں کیا؟ خلیل الرحمٰن قمر نے وجہ بتادی

    سجل علی کو کالج کی طالبہ کے کردار کے لیے منتخب کیوں کیا؟ خلیل الرحمٰن قمر نے وجہ بتادی

    روپے کی ڈی ویلیو ایشن معاشی مسائل کا حل نہیں، گوہر اعجاز کی ڈالر مہنگا کرنے کی مخالفت

    روپے کی ڈی ویلیو ایشن معاشی مسائل کا حل نہیں، گوہر اعجاز کی ڈالر مہنگا کرنے کی مخالفت

    سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، قیمت آسمان پر پہنچ گئی

    سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، قیمت آسمان پر پہنچ گئی

    ٹی سی پی کو ایک لاکھ ٹن چینی کیلئے کم سے کم 545 ڈالر فی میٹرک ٹن کی بولی مل گئی

    ٹی سی پی کو ایک لاکھ ٹن چینی کیلئے کم سے کم 545 ڈالر فی میٹرک ٹن کی بولی مل گئی

    پاکستان کے نامور لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    پاکستان کے نامور لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    سندھ: کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کا ممکنہ سیلاب کے باعث ہتھیار ڈالنے پر غور

    سندھ: کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کا ممکنہ سیلاب کے باعث ہتھیار ڈالنے پر غور

    ماریا بی نے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں اپنا دفاع پیش کردیا

    ماریا بی نے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں اپنا دفاع پیش کردیا

    فنکاروں نے ڈراما انڈسٹری میں تاخیر سے ادائیگی کے مسائل بے نقاب کردیے

    فنکاروں نے ڈراما انڈسٹری میں تاخیر سے ادائیگی کے مسائل بے نقاب کردیے