مری : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں آئینی ترامیم لانا ملک کی بدقسمتی ہے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم اشرافیہ کو مضبوط کرنے کیلئے لائی جارہی ہیں، ملکی ترقی کا راستہ انتشار اور آئینی ترامیم سے ممکن نہیں، جب تک سیاستدان اور عدلیہ ایک پیج پر نہیں آتے حالات تبدیل نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی ملکی حالات کو بہتر کرنے کی کوشش نہیں کر رہا۔








































