وزیر اعظم کا صحافی سمیع ابراہیم کو فون، تھپڑ کے واقعے پر اظہار افسوس

وزیر اعظم عمران خان نے صحافی اور اینکر پرسن سمیع ابراہیم کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کا نوٹس لے لیا۔وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے صحافی سمیع ابراہیم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور فیصل آباد میں پیش آنے والے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کسی ایسے انفرادی فعل کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی جس میں دانستہ یا غیر دانستہ طور پر کسی کی عزت نفس مجروح ہو اور کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔بیان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ حکومت اور میڈیا جمہوری عمل کے 2 لازم و ملزوم جزو ہیں، نقطہ نظر کے اختلاف کو ذاتی اختلافات کی حد تک لے جانا کسی صورت مناسب نہیں۔سمیع ابراہیم نے وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق ڈان کو بتایا کہ انہیں آج دوپہر میں عمران خان کی جانب سے کال موصول ہوئی، جس میں وزیراعظم نے فیصل آباد کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔سینئر صحافی کے مطابق عمران خان نے تاخیر سے کال کرنے پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بعض مصروفیات کی وجہ سے جلدی رابطہ نہیں کرسکے۔زیراعظم نے سمیع ابراہیم سے آئندہ ایک دو روز میں ملاقات کرنے کا بھی کہا، صحافی نے عمران خان کا فون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ سمیع ابراہیم نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ عید کے بعد پاکستان کے اداروں کے لوگ، سیاستدان اور تحریک انصاف کے بھی چند لوگ مل کر وزیر اعظم عمران خان سے جان چھڑانے اور پاک فوج کو کمزور کرنے کی سازش کریں گے اور اس سازش میں امریکا اور بھارت بھی شامل ہیں۔’ان کا کہنا تھا کہ ‘جسٹس افتخار چوہدری کے لیے جس طرح کی تحریک چلائی گئی تھی ویسی ہی ایک تحریک چلائی جائے گی جس میں پاکستان کے تمام بار کونسل کے وکلا شامل ہوں گے اور اس تحریک کا مقصد حال ہی میں ججز کے خلاف بننے والے ریفرنسز کو روکنا ظاہر کیا جائے گا’۔سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ ‘اس تحریک کا مقصد قانونی احتساب کے عمل کو روکنا ہے اور عمران خان کو ہٹانا ہے اور اس عمل میں تحریک انصاف کے فواد چوہدری سب سے زیادہ سرگرم ہیں، جن کے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے رابطے ہیں’۔اس ویڈیو پیغام کے چند روز بعد اس طرح کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ فیصل آباد میں ایک تقریب کے دوران وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارا ہے۔سمیع ابراہیم نے فیصل آباد کے تھانے منصور آباد میں فواد چوہدری کے خلاف شکایت درج کرائی تھی، جس میں لکھا تھا کہ فواد چوہدری نے انہیں تھپڑ مارا اور گالیاں دیں۔درج کی گئی شکایت میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انہیں دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔تاہم اس معاملے پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس واقعے کو 2 اداروں میں تصادم سمجھنے کے بجائے 2 اشخاص کے درمیان تنازع تصور کرنا چاہیے۔وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ایک شخص نے دوسرے شخص کی عزت نفس کو مجروح کرنے کی کوشش کی تو متاثر ہونے والے شخص نے اس کا ردعمل دیا، کسی محب وطن پاکستانی اور حکومتی عہدیدار کو بھارتی خفیہ ادارے ‘را’ یا یہودیوں کا ایجنٹ کہنا اخلاقی اور صحافتی اقدار کے منافی ہے‘۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر فواد چوہدری کے اس عمل پر صحافی برادری نے اظہار مذمت کیا تھا۔

Related Posts

ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی حکومت کی نئی آٹو پالیسی 2026-2031 کے تحت ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل…

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ سوئی سدرن گیس کمپنی…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بھی پڑھئے

ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس