
بہاولنگر:بہاولنگر میں مضر صحت شوارمے کھانے سے 3 خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق مختلف فیملیز کے بچوں نے ایک ہی شاپ سے شوارما خریدا تھا، شوارما کھانے کے کچھ دیر بعد ہی بچوں کی حالت بگڑنے لگی۔
حالت خراب ہونے پر متاثرہ بچوں اور خواتین کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد ملنے کے بعد سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔