
اے قائد اعظم تیرا احسان ہے احسان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج گیارہ ستمبر ہے :-
لندن – قائداعظم محمد علی جناح کی رحلت سے ایک نوزائیدہ ملک کیلئے ایسا بحران پیدا ہوا جس نے اسکےمستقبل ،آئین سازی، اور گورننس پر گہرے اثرات مرتب کئے- بیرسٹر امجد ملک نے کہاملک کی سمت سازی کیلئے تو بہت سے وزیراعظم قربان ہوئے ہیں لیکن آئین سازی بحر طور عوامی نمائیندوں کا کام ہے اگر کرنے دیا جائے۔جسکا کام اسی کو ساجھے کیلئے سچ اور مصالحت کمیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہم نے آدھا تیتر آدھا بٹیر سے آدھا ملک گنوا لیا باقی کو بچانے کیلئے سچ بولیں اور آئین کے تحت پارلیمان اور جمہوریت کو مضبوط بنائیں ۔ سیاسی و عسکری لیڈرشپ قائد اعظم کے ملک پاکستان کیساتھ انصاف کرے۔
آج قائد اعظم کا یوم وفات ہے۔
اللہ پاک قائد اعظم رحمتہ اللہ علیہ کی مغفرت فرمائیں اور انکو جنت الفردوس میں سرکار دو عالم کی شفاعت نصیب فرمائیں ۔ انکا اس قوم پر بڑا احسان ہے۔ قوم انکی احسان مند ہے۔