بالی وڈ اداکار راہول رائے انکشاف کیا ہے کہ اداکار سلمان خان نے فالج کے بعد ان کے بقایا بل ادا کیے۔
راہول رائے کو 2021 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران فالج کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انھیں علاج کیلئے قریبی اسپتال لے جایا گیا تھا اور وہاں ان کے دل اور دماغ کی انجیوگرافی کی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راہول رائے نے اب ایک انٹرویو میں سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سب کہتے ہیں سلمان یہ ہیں وہ ہیں لیکن میرے لیے وہ بہت اچھے انسان ہیں، 2020 میں مجھے فالج کا دورہ پڑا جس کے بعد میرےمیڈیکل بل سلمان خان نے ادا کیے تھے۔
سلمان خان نے بل ادا کیے اور کسی بھی جگہ اس کی تشہیر بھی نہیں کی : راہول رائے
انٹرویو کے دوران راہول رائے کی بہن ہری ماں پریانکا بھی ساتھ تھیں، انھوں نے سلمان خان کے مدد کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سلمان خان نے بل ادا کیے اور کسی بھی جگہ اس کی تشہیر بھی نہیں کی، سلمان کے علاوہ فلم کے ڈائریکٹر نے بھی کچھ بل ادا کیے لیکن وہ راہول کے فلم کے معاوضے سے ہی کیے گئے تھے۔
ہری ماں پریانکا نے مزید کہا کہ سلمان خان نے فون کرکے کسی بھی قسم کی مدد کا بھی پوچھا تھا جس کے بعد سارے بل فروری میں ہی ادا ہوگئے ہیں، وہ واقعے اچھے انسان اور ایک ہیرا ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان خان راہول رائے کے علاوہ راکھی ساونت کی والدہ کے علاج کے لیے بھی مدد کرچکے ہیں بالی وڈ ا نڈسٹری میں وہ انسانی خدمت کرتے کئی بار دیکھے جاچکے ہیں۔









































