کراچی: سمندری طوفان اور بارشوں کا خطرہ ٹل جانے کے بعد کراچی گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کو جون کے گرم اور مرطوب موسم نےلپیٹ میں لے لیا ہے تاہم طوفان کی وجہ سے رکنے والی سمندری ہوائیں شہر میں بحال ہونے کا امکان ہے جب کہ تین روز میں مغرب اور جنوب مغرب سے ہوا چلتی رہے گی۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کا امکان ہے، اتوار اور پیر کو درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ڈپریشن تھرپارکر اور بھارتی راجستھان پر موجود ہے جب کہ بھارتی راجستھان میں ڈپریشن کمزور ہو کر لو پریشر ایریا میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔








































