
کراچی: سندھ حکومت نے تحریک انصاف کے کارکنوں سمیت 30 نظربند شہریوں کو مختلف جیلوں سے رہا کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی کارکنوں اور شہریوں کی نظر بندی کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کارکنوں سمیت 30 نظربند شہریوں کو مختلف جیلوں سے رہاکردیا گیا ہے۔