
بھارت میں 20 سالہ نوجوان نے اپنی 16 سالہ دوست کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست نئی دلی میں پیش آیا جہاں پولیس نے 20 سالہ نوجوان ساحل کو 16 سالہ لڑکی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ساحل اے سی مکینک ہے جس نے تفتیش کے دوران قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران دیے گئے اعترافی بیان میں کہا کہ اسے لڑکی کو قتل کرنے پر کوئی ملال نہیں ہے۔
پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم نے لڑکی پر سرعام چاقو سے وار کیے اور 22 مرتبہ چاقو سے حملہ کیا جس کے بعد اس نے لڑکی کی لاش پر پتھر بھی مارے، ملزم کو واردات کے بعد اترپردیش کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ وہ مقتولہ سے تین سال سےتعلق میں تھا اور لڑکی اب تعلق ختم کرنا چاہتی تھی، لڑکی اپنے پرانے دوست کے ساتھ دوبارہ تعلق استوار کرچکی تھی جس وجہ وہ اسے مسلسل نظرانداز کررہی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ اس نے قتل کرنے سے پہلے شراب پی پھر لڑکی پر حملہ کیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے ایک گلی کے اندر لڑکی پر حملہ کیا اور اس وقت کئی لوگ وہاں موجود تھے جہنوں نے ملزم کو روکنے کی کوشش نہیں کی، واقعے کے بعد 25 منٹ تک لڑکی کی لاش جائے وقوعہ پر پڑی رہی، اطلاع ملنے پر اسے اسپتال پہنچایا گیا تو وہ مرچکی تھی۔