
بالی وڈ و ہالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ میں ہالی وڈ فلم لو اگین کے پریمیئر کے دوران کمر کے بل گرگئی تھی جس پر ہالی وڈ میڈیا کا ردعمل دیکھ کر حیران رہ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں فلم لو اگین کے پریمیئر کے ریڈ کارپٹ پر برے طریقے سے کمر کے بل گرگئی تھی۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ اس تقریب میں لمبا نظر آنے کےلیے میں نے ہائی ہیلز پہنی ہوئی تھی،ریڈ کارپٹ میڈیا حضرات اور فینز سے بھرا ہوا تھا، ہر کوئی تصاویر بنا رہا تھاعین اسی وقت میں کمر کے بل گر پڑی۔
پریانکا کے مطابق کوئی بھی اس بات پر یقین نہیں کرے گا کہ میرے گرنے کا واقعہ کبھی پریس میں نہیں آیا اور ایسا میں نے اپنے 23 سالہ کیرئیر میں کبھی نہیں دیکھا۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ میرے گرنے پر ہالی وڈ کے تمام میڈیا نمائندگان نے اپنے کیمرے نیچے کرتے ہوئے مجھے کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں اور آرام سے کھڑی ہوجائیں،میں ایک لمحے کیلئے افسردہ ہوگئی تھی لیکن آج تک مجھے اپنے گرنے کی کوئی بھی ویڈیو نہیں ملی۔