
کراچی سمیت ملک کا موسم اس وقت عوام کو حیران تو کر ہی رہا ہے، وہیں سردی کی شدت میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔
بلوچستان کے کئی علاقے اس وقت برفباری کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ برفباری بلوچستان میں ہو رہی ہے اور اس کا اثر کراچی پر ہو رہا ہے، شہر قائد میں اس وقت درجہ حرارت گر گیا ہے۔
صبح کے اوقات میں جو سردی خطرناک محسوس ہوتی تھی اب وہ وہی سردی سورج کی موجودگی میں بھی آنکھیں دکھا رہی ہے۔
بلوچستان کے علاقے توبہ اچکزئی میں برفباری کے باعث پولیو ٹیم بھی لاپتہ ہوگئی، جسے بعدازاں ریسکیو کر لیا گیا، دوسری جانب چمن میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالے بھر گئے۔
بات کی جائے سندھ کی، تو جمعے سے کراچی سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں سخت سردی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ اس کی ایک بڑی وجہ شمالی بلوچستان میں ہونے والی برفباری بتایا جا رہا ہے۔
کراچی میں بھی درجہ حرارت ڈگری تک گرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق کراچی میں متوقع سردی کی لہر کولڈ ویو 7 سے 8 دن تک جاری رہ سکتی ہے۔