9 مئی واقعات کے ملزمان کے کارنامے عوام میں بے نقاب ہونے چاہئیں، جسٹس حسن اظہر

9 مئی واقعات کے ملزمان کے کارنامے عوام میں بے نقاب ہونے چاہئیں، جسٹس حسن اظہر

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت میں جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے ہیں کہ 9 مئی واقعات میں بظاہر سیکیورٹی آف اسٹیٹ کا معاملہ نہیں لگتا، انہوں نے استفسار کیا کہ کیا تمام ریکارڈ پبلک کرنا ممکن نہیں؟ 9 مئی واقعات کے ملزمان کے کارنامے عوام میں بے نقاب ہونے چاہئیں، آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کل بار ایسوسی ایشنز کے وکلا کو تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سویلین کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کی، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے طریقہ کار پر دلائل دیے۔

خواجہ حارث نے موقف اپنایا کہ جج حلف اٹھاتا ہے کہ غیر جانبداری کو برقرار رکھے گا، سپریم کورٹ ہر کیس کا انفرادی حیثیت سے جائزہ نہیں لے سکتی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ ملٹری ٹرائل کس بنیاد پر چیلنج ہو سکتا ہے؟ خواجہ حارث نے بتایا کہ عدالت کا دائرہ اختیار نہ ہو، بدنیتی پر مشتمل کارروائی یا اختیار سماعت سے تجاوز ہو تو ٹرائل چیلنج ہو سکتاہے، اگر ملٹری ٹرائل میں کوئی ملزم اعتراف جرم کرلے تو اسلامی قانون کے تحت رعایت ملتی ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اعتراف جرم تو مجسٹریٹ کے سامنے ہوتا ہے، جس پر وزارت دفاع کے وکیل نے کہاکہ مجسٹریٹ کا معاملہ الگ ہے۔

جسٹس حسن اظہر استفسار کیا کہ اگر ملٹری ٹرائل میں کوئی ملزم وکیل کرنے کی حیثیت نہ رکھتا ہو تو کیا اسے سرکاری خرچے پر وکیل دیا جاتا ہے؟ خواجہ حارث نے بتایا کہ وکیل کرنے کی حیثیت نہ رکھنے والے ملزم کو سرکاری خرچ پر وکیل دیا جاتا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ ملزم عدالت کا پسندیدہ بچہ ہوتا ہے، کیا ملٹری کورٹ میں بھی ملزم کو پسندیدہ بچہ سمجھا جاتا ہے؟ خواجہ حارث نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے رولز کے تحت ملزم کو مکمل تحفظ دیا جاتا ہے۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ میں نے بطور چیف جسٹس بلوچستان ملٹری کورٹس کے فیصلے کےخلاف اپیلیں سنی ہیں، ایسا نہیں ہے کہ ملٹری کورٹس کے فیصلے میں سادے کاغذ پر لکھ دیا جائے کہ ملزم قصور وار ہے یا نہیں، جب ہائیکورٹس میں اپیل دائر ہوتی تو جی ایچ کیو پورا ریکارڈ فراہم کرتا ہے جس میں پوری عدالتی کارروائی ہوتی ہے اور شواہد سمیت طریقہ کار درج ہوتا ہے۔

جسٹس نعیم اختر نے مزید کہا کہ 9 مئی کے مقدمات سے ہٹ کر ماضی کے ملٹری کورٹس کے فیصلے کی کچھ مثالیں بھی پیش کریں، جسٹس حسن اظہر نے استفسار کیا کہ غیر ملکی جاسوسوں کے علاوہ اگر کسی عام شہری کا ملٹری ٹرائل ہو تو کیا میڈیا اور ملزم کے اہل خانہ کو رسائی ہوتی ہے؟

خواجہ حارث نے کہا کہ قانون میں اہل خانہ اور میڈیا کو رسائی کا ذکر تو ہے لیکن سیکیورٹی وجوہات کے باعث رسائی نہیں دی جاتی۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے ٹرائل کنڈکٹ کرنے والے کا تجربہ ہوتا ہے یا پہلی دفعہ ہی بیٹھا دیا جاتا ہے؟ جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ 1992 میں مجسٹریٹ کے سامنے کوئی کیس جاتا تھا تو وہ اس بنیاد پر بھی سزا دے دیتے تھے کہ قتل تو ہوا ہے، سیشن جج 20 سال کی محنت کے بعد سیشن جج بنتے ہیں۔

جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ میرا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، سوال یہ ہے کہ ان فیصلوں کا عام شہریوں پر کیا اثر پڑے گا؟ ہمیں ایک بے لگام معاشرے کا سامنا ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے سوال کیا کہ دفاعی آفیسر کا کوئی تجربہ ہوتا ہے یا نہیں؟ ججز ایڈووکیٹ عدالت میں موجود ہوتا ہے، کورٹ مارشل بھی کر سکتا ہے؟ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا جس طرح ہم ججز بیٹھے ہوتے ہیں، کیا اسی طرح سیٹنگ ہوتی ہے؟

وکیل لطیف کھوسہ نے اپنی نشست سے کھڑے ہو کر جواب دیاکہ ججز ایڈووکیٹ جج کے ساتھ بیٹھتا ہے، خواجہ حارث نے بھی کہا کہ جی جی ججز کے ساتھ ہی بیٹھتا ہے، لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا ہم نے بھگتا ہوا ہے، ہمیں پتا ہے، جسٹس جمال مندو خیل نے استفسار کیا جب ٹرائل مکمل ہو جاتا ہے تو کیا کوئی سرٹیفیکیٹ دیا جاتا ہے؟

دوران سماعت لطیف کھوسہ کے بار بار سیٹ سے کھڑے ہونے پر جسٹس امین الدین نے لطیف کھوسہ کو ٹوک دیا اور ریمارکس دیے کہ کھوسہ صاحب یہ کوئی طریقہ نہیں ہے، آپ اپنی باری پر بات کیجیے گا۔

جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ آج کل ہمارا ملک اتنا ٹرینڈ ہو چکا ہے کہ 8 ججز کے فیصلے کو 2 ججز کہتے ہیں غلط ہے، کیا ان کیسز کی کوئی دستاویز دی جاتی ہے؟

عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کیا اور وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے سفید کاغذی لفافوں میں ملٹری ٹرائل کا ریکارڈ آئینی بینچ کے سامنے پیش کردیا، ملٹری ٹرائل کی 7 کاپیاں آئینی بینچ کے ساتوں ججز کو مہیہ کی گئیں۔

خواجہ حارث نے موقف اپنایا عدالت ٹرائل کا طریقہ کار دیکھ لے، ٹرائل سے قبل پوچھا گیا کسی کو لیفٹیننٹ کرنل عمار احمد پر کوئی اعتراض تو نہیں، کسی نے بھی اعتراض نہیں کیا۔

جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ تو اپیل میں دیکھا جانا ہے، ہمارے لیے اس اپیل میں ریکارڈ کا جائزہ لینا مناسب نہیں۔

جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ ہم ٹرائل کو متاثر نہیں ہونے دیں گے، آئینی بینچ کے 6 ججز نے ٹرائل کا ریکارڈ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کو واپس کردیا تاہم جسٹس مسرت ہلالی کی جانب سے ریکارڈ واپس نہیں کیا گیا۔

دوران سماعت لطیف کھوسہ نے کہا اگر ملٹری ٹرائل اتنا ہی اچھا ہے تو پھر سارے کسیز ان کو بھجوا دیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ بنیادی انسانی حقوق کا فوجی ٹرائل میں کیا معیار ہے؟ خواجہ حارث نے جواب دیا عوامی سماعت ہوتی ہے، پبلک کو سماعت سننےکا مکمل موقع دیا جاتا ہے، آزادنہ اور غیر جانبدرانہ ٹرائل ہوتا ہے، ملٹری کورٹس میں فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے کیے جاتے ہیں، ملٹری کورٹس آزاد ہیں۔

جسٹس جمال مندو خیل نے ریمار کس دیے کہ انصاف صرف ہونا نہیں چاہیے بلکہ ہوتا ہوا بھی نظر آنا چاہیے، ملٹری ٹرائل کرنے والا جج تو اتھارٹیز کے ماتحت ہوتا ہے، خواجہ حارث نے موقف اپنایا اگر کسی کے پاس کوئی شواہد ہیں تو بات کریں، محض تاثر پر اعتراض نہیں اٹھایا جا سکتا۔

جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ مجھے کسی پر کوئی شک ہے نہ اعتراض ہے، ملٹری کورٹس میں ٹرائل کرنے والے کون ہیں؟

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ آپ کی جانب سے دیئے گئے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا، تفصیل میں نہیں گیا، 9 مئی واقعات میں بظاہر سیکیورٹی آف اسٹیٹ کا معاملہ نہیں لگتا، 9 مئی واقعات کے ملزمان کا ملٹری ٹرائل بہت تفصیل سے چلایا گیا، کیا تمام ریکارڈ پبلک کرنا ممکن نہیں؟ 9 مئی واقعات کے ملزمان کے کارنامے عوام میں بے نقاب ہونے چاہیں۔

جسٹس جمال مندو خیل نے استفسار کیا کیا آرٹیکل 176 کے تحت ملٹری کورٹس کے قیام کے لیے گنجائش رکھی گئی ہے؟ خواجہ حارث نے موقف اپنایا کہ ایسا ہوا تو ملٹری کورٹس کے قیام سے متعلق جتنے بھی فیصلے دیے گئے ان پر نظرثانی کرنا پڑے گی، آئین میں قانون کے تحت عدالتوں کے قیام کا ذکر ہے، کئی ممالک میں ملٹری کورٹس ہیں۔

جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے نارکوٹکس کا پورا کنٹرول فوج کے پاس ہے، نارکوٹکس میں کوئی ٹرائل چلانا ہوتا ہے تو متعلقہ چیف جسٹس سے سیشن جج مانگا جاتا ہے، کیا ملٹری کورٹس میں ایسا ہوتا ہے؟

خواجہ حارث نے موقف اپنایا تمام عدالتی فیصلوں میں ملٹری کورٹس کو آرٹیکل 175 سے الگ رکھا گیا ہے، آرمی ایکٹ کو بنیادی حقوق کی بنیاد پر چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کل تک ملتوی کردی، وکیل سکندر بشیر مہمند اور شمائل بٹ نے بھی خواجہ حارث کے دلائل اپنا لیے، آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کل بار ایسوسی ایشنز کے وکلا کو تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت کردی

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان