مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہاکہ کشمیر الیکشن کو تماشہ ہی کہا جا سکتا ہے، ن لیگ کو کہیں 50 اور کہیں 55 ووٹ سے ہرایا گیا ۔ الیکشن میں سرکاری وسائل اور پیسہ استعمال کرنے سے جمہوریت بے معنی ہوکر رہ جاتی ہے ۔
رانا ثناء اللّٰہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کے دن سے پہلے ہی الیکشن کو منیج کرنے کی کوشش کی گئی ۔ اسماعیل گجر جیت گئے تھے لیکن انہیں ہرا دیا گیا ۔ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں ہم جیت رہے ہیں تاہم سیالکوٹ میں حکومتی بیورو کریسی مداخلت کر رہی ہے ۔ عوام پی ٹی آئی کی کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں ،ہمارے دور میں مہنگائی اتنی نہیں تھی جتنی اب ہے