
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 32 مریض رپورٹ ہوئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 15، لاہور سے 11 ،ملتان، خانیوال، بہاولپور، میانوالی، راجن پور اور جہلم سے 1،1کیس رپورٹ ہوا۔
رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 1034 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 3 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔