ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، سری لنکا نے انگلینڈ کو شکست دے دی

لاستھ ملنگا کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت سری لنکا کی ٹیم نے ورلڈ کپ 2019 کا بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے میزبان اور فیورٹ انگلینڈ کو 20 رنز سے شکست دے دی۔لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدائی طور پر غلط ثابت ہوا اور 3 رنز پر ان کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ چکے تھے۔دو وکٹیں گرنے کے بعد آوشکا فرنینڈو اور کوشل مینڈس نے ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کرتے ہوئے 59رنز کی شراکت قائم کی لیکن مارک وڈ 39 گیندوں پر 49رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے والے فرنینڈو کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔مینڈس کا ساتھ دینے سابق کپتان اینجلو میتھیوز آئے اور دونوں نے 71رنز کی شراکت قائم کر کے سری لنکا کو معقول مجموعے تک رسائی دلانے کی کوشش کی لیکن اس مرحلے پر عادل رشید نے یکے بعد دیگرے دو گیندوں پر 46رنز بنانے والے کوشل مینڈس کے ساتھ ساتھ اگلی ہی گیند پر جیون مینڈس کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔133رنز پر آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا تھا کہ شاید جلد ہی سری لنکن ٹیم پویلین سدھار جائے گی لیکن ناقص فارم کا شکار اینجلو میتھیوز نے اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے سری لنکا کو بحران سے نکالا۔انہوں نے دھننجیا ڈی سلوا کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 57رنز کی ساجھے داری قائم کی لیکن 29رنز پر ڈی سلوا بھی ہمت ہار گئے۔ اس کے بعد بقیہ بلے بازوں میں سے کوئی بھی میتھیوز کا ساتھ نہ دے سکا اور تمام کھلاڑی یکے بعد دیگرے وکٹیں گنواتے رہے۔سری لنکا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنا سکی، میتھیوز 85رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے۔انگلینڈ کی جانب سے مارک وڈ اور جوفرا آرچر نے تین، تین اور عادل رشید نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات سے دوچار رہی اور لاستھ ملننگا نے پہلے ہی اوور میں جونی بیئراسٹو کو پویلین رخصت کردیا۔جیمز ونس اور جو روٹ نے اسکور 26 تک پہنچایا ہی تھا کہ ملنگا نے اپنی ٹیم کو ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے 14رنز بنانے والے ونس کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔اس مرحلے پر روٹ کا ساتھ دینے مورگن آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے 47رنز کی شراکت قائم کی لیکن ایسورو یوڈانا نے اپنی ہی گیند پر انگلش کپتان کا کیچ لے کر سری لنکا کو اہم کامیابی دلائی۔جو روٹ نے نئے بلے باز بین اسٹوکس کے ہمراہ 54رنز جوڑ کر ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی لیکن 57رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ان کی ہمت بھی جواب دے گئی اور وہ ملنگا کی تیسری وکٹ بن گئیں۔تاہم انگلینڈ کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب جارح مزاج بلے باز جوز بٹلر بھی صرف 10رنز بنانے کے بعد ملنگا کے تجربے کی بھینٹ چڑھ گئے۔بین اسٹوکس نے معین علی کے ہمراہ اسکور 170تک پہنچایا لیکن چھکا لگانے کی کوشش میں معین علی باؤنڈری پر کیچ دے کر دھننجیا ڈی سلوا کو وکٹ دے بیٹھے۔کرس ووکس اور عادل رشید کی اننگز بھی ڈی سلوا کے ہاتھوں اختتام کو پہنچیں جبکہ یوڈانا نے آرچر کو آؤٹ کیا تو انگلینڈ کی ٹیم 186رنز پر 9وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی۔اس کے بعد بین اسٹوکس نے تن تنہا اپنی ٹیم کی ناؤ پار لگانے کی بہت کوشش کی لیکن ان کی یہ کوشش بھی کارگر ثابت نہ ہوئی اور پوری انگلش ٹیم 212رنز پر ڈھیر ہو گئی، اسٹوکس 82رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔سری لنکا کی جانب سے ملنگا نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں لیں جبکہ ڈی سلوا نے تین اور یوڈانا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

لاستھ ملنگا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Related Posts

اسرائیلی ٹیم کی شرکت پر اسپین کا فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے ممکنہ بائیکاٹ کا عندیہ

اسرائیلی ٹیم کی شرکت پر اسپین کا فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے ممکنہ بائیکاٹ کا عندیہ ہسپانوی حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ اگر اسرائیل کی فٹبال ٹیم فیفا 2026ء…

پاکستان کے نامور لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کے نامور لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا قومی ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بھی پڑھئے

حرمین شریفین کی سیکورٹی: پاکستان کا سب سے بڑا اعزاز

سلامتی کونسل: امریکا نے غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کی قرارداد پھر ویٹو کردی

ٹی بلز کی نیلامی: حکومت نے ایک کھرب سے زائد کی بولیوں میں سے 200 ارب روپے حاصل کرلیے

امریکی امیگریشن جج کا فلسطین کے حامی کارکن محمود خلیل کی ملک بدری کا حکم

امریکی امیگریشن جج کا فلسطین کے حامی کارکن محمود خلیل کی ملک بدری کا حکم

اسرائیلی ٹیم کی شرکت پر اسپین کا فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے ممکنہ بائیکاٹ کا عندیہ

اسرائیلی ٹیم کی شرکت پر اسپین کا فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے ممکنہ بائیکاٹ کا عندیہ

اسکرین پر والد کے دوست کی دوسری بیوی بنی، عجیب کیفیت کا سامنا رہا، تارا محمود

معروف حریت پسند کشمیری رہنما عبدالغنی بھٹ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

غربت اور پابندیوں کے باوجود افغانستان میں کاسمیٹک سرجری کلینکس کی مقبولیت میں اضافہ

یوٹیوب پر نماز روزے کی بات کرتی ہوں تو لوگ حمائمہ کا نام لیتے ہیں، دعا ملک

ننھے اسٹار عمر شاہ کی انتقال سے قبل کیا کیفیت تھی؟ چچا نے تفصیل بیان کردی

افغانستان سے دہشت گردی ہماری قومی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہے، پاکستان

ایک ملک کیخلاف جارحیت دونوں پر حملہ تصور ہوگا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ

روس سے اتحاد کے باعث سے بھارت کیساتھ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں، یورپی یونین

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز ہے، بھارتی وزارت خارجہ

خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم معطل

وزیراعظم سعودی عرب سے برطانیہ روانہ، تاریخی استقبال پر ولی عہد سے اظہار تشکر

سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں ہوسکتا، عالمی ثالثوں کی پاکستانی مؤقف کی حمایت

پنجاب کا بڑا حصہ ڈوب گیا، سندھ کے بیراجوں پر پانی کا دباؤ، کچے کے متعدد دیہات زیر آب

فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم سے صرف 3 ماہ میں 100 ارب روپے کی آمدن کا نقصان

پہاڑوں سے پتھر گرنے کا خوف، افغان زلزلہ متاثرین کا گھروں کو جانے سے انکار

البانیہ میں تیسری سے چوتھی صدی عیسوی کے زمانے کے امیر رومی شخص کا مقبرہ دریافت

بین الاقوامی قانون اور جنگ کے اصولوں کو پامال کیا جا رہا ہے، سربراہ یو این انسانی حقوق

برکس رہنماؤں کا معاشی تحفظ پسندی اور ٹیرف بلیک میلنگ پر سخت ردعمل

ملتان اور قریبی اضلاع شدید سیلاب کے خطرے سے دو چار، شیرشاہ بند توڑنے کا فیصلہ

کراچی: آتشزدگی سے فیکٹری کی 3 منزلہ عمارت منہدم، ریسکیو اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

سیلاب متاثرین کی بحالی کے بجائے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے پر ہندو سینیٹر کا سخت رد عمل

واٹس ایپ چینلز کے لیے دلچسپ فیچر کی آزمائش

نیب نے بیڑا غرق کردیا، سیاسی انتقام کو چھوڑ کر بھی کوئی پرسان حال نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن: 29 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب، 38 نشستوں پر پولنگ 24 ستمبر کو شیڈول

خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کیلئے محکمہ تعلیم کا جاری کردہ لائسنس رکھنا لازمی قرار

لاہور ہائیکورٹ: سری لنکن فیکٹری منیجر قتل کیس میں مجرموں کی اپیلوں پر سماعت نہ ہوسکی

سجل علی کو کالج کی طالبہ کے کردار کے لیے منتخب کیوں کیا؟ خلیل الرحمٰن قمر نے وجہ بتادی

روپے کی ڈی ویلیو ایشن معاشی مسائل کا حل نہیں، گوہر اعجاز کی ڈالر مہنگا کرنے کی مخالفت

سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، قیمت آسمان پر پہنچ گئی

ٹی سی پی کو ایک لاکھ ٹن چینی کیلئے کم سے کم 545 ڈالر فی میٹرک ٹن کی بولی مل گئی

ٹی سی پی کو ایک لاکھ ٹن چینی کیلئے کم سے کم 545 ڈالر فی میٹرک ٹن کی بولی مل گئی

پاکستان کے نامور لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کے نامور لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سندھ: کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کا ممکنہ سیلاب کے باعث ہتھیار ڈالنے پر غور

ماریا بی نے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں اپنا دفاع پیش کردیا

فنکاروں نے ڈراما انڈسٹری میں تاخیر سے ادائیگی کے مسائل بے نقاب کردیے