20 ویں بین الاقوامی پلپ اینڈپیپر ایکسپو گاؤنز
خامس سعید بٹ اور باؤ محمد بشیر کی قیادت میں ایپما کا 14رکنی وفد 5 سے 7 جون کو 20 ویں بین الاقوامی پلپ اینڈ ایکسپو گاؤنز میں شرکت کرے گا
آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کا 14رکنی وفد خامس سعید بٹ ممبر مجلس عاملہ فیڈریشن ایکسپو میں ہر سال کی طرح اس سال بھی شرکت کریگا۔ دیگر اراکین میں شرافٹ حسین،شہر یار خان،بیگم فرحت بشیر،سید ابرارحسین، میاں امجدحسین، محمد عظیم، صغیر بشیر، دانیال منصور، اماد الدین، محمد ارسلان عابد، مصدق اور محمد دانش سجادشامل ہیں۔ وفد ردار محمد کونسل جنرل پاکستان گاؤنز اور مسٹر ونگ زاؤ گاؤنگ ڈانگ پیپرایسوسی ایشن سے ملاقات کرے گا۔ وفد کی چائنہ کی نامورپیپر ملوں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔وفد 6 جو ن کو Baosuo فیکٹری کا دورہ کرے گا۔ جس میں پیپر وبورڈ کی تیاری کے لئے جدید مشینری آلات اور ماحولدوست کیمکلز تیار کئے جارہے ہیں۔ ایپماکا وفد دوفیز میں 26 اور 31 جولائی کو لاہور سیگاؤنز روانہ ہوگا









































