
وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ بین الاقوامی گروہ کا حصہ تھے، ان کی گرفتاری کے لیے ان کی گاڑی کی مسلسل نگرانی کی جاتی رہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی رکن اسمبلی قانون سے بالا تر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آج رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے نکلنے والے 15 کلو ہیروئن کا معاملہ نہیں بلکہ یہ ملک کی سالمیت کا معاملہ ہے۔