لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے معاملے پر لاتعلق رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کاکہ کہ ان کی جماعت کا کسی بھی شخص کی ذاتی زندگی سے کوئی لینا دینا نہیں، ہماری جماعت اپنے سیاسی اور قانونی بیانیے سے جڑی رہے گی۔
شہباز شریف نے اپنی جماعت کے رہنماؤں اور عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چیئرمین نیب کے حوالے سے تبصرہ نہ کریں ۔
یاد رہے کہ نجی چینل نے ایک آڈیو ٹیپ چلائی جس میں کوئی مرد ایک خاتون سے بظاہر ناشائستہ گفتگو کر رہا ہے، اس حوالے سے نیب کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نجی چینل کی آڈیو ٹیپ میں ایک آواز جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے منسوب کی گئی، یہ بلیک میلرز گروہ کا جھوٹا پروپیگنڈا ہے۔
نیب اعلامیے کے مطابق ادارے نے تمام دباؤ اور بلیک میلنگ کو پس پشت رکھتے ہوئے اس بلیک میلر گروہ کے دو افراد کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ ریفرنس کی بھی منظوری دی ہے۔









































