گلوکار شمعون اسمٰعیل کی زندگی کے نئے سفر کا آغاز ہو گیا
گلوکار و نغمہ نگار شمعون اسمٰعیل نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا۔
شمعون اسمٰعیل نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنی ذاتی اور موسیقی سے جڑی زندگی میں نئے باب کے آغاز کا اعلان کیا۔
پوسٹ سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ’تارے‘ گانے سے شہرت پانے والے شمعون اسمٰعیل نے منگنی کر لی ہے، کیونکہ انہوں نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں انگوٹھی کی ایموجی شیئر کی۔
گلوکار کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں کریم رنگ کی شیروانی اور پاجامہ پہنے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ ایک تصویر میں ان کی منگیتر کی پشت سے ایک جھلک بھی نظر آتی ہے، جس میں ان کا چہرہ جان بوجھ کر دکھایا نہیں گیا۔
انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ الحمدللہ، وہ مداحوں کی جانب سے برسوں سے ملنے والے پیار اور حمایت کے شکر گزار ہیں، یہ نہ صرف ان کی ذاتی زندگی بلکہ موسیقی کے سفر میں بھی ایک نئے باب کا آغاز ہے اور وہ مداحوں کے ساتھ آئندہ آنے والی چیزیں شیئر کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔
گلوکار نے پوسٹ میں مداحوں سے درخواست کی کہ اس خاص موقع پر آپ سب سے گزارش ہے کہ اس تقریب کی مزید تصاویر عوامی سطح پر شیئر نہ کی جائیں، جیسا کہ مداحوں کی اکثریت جانتی ہے کہ وہ اپنی نجی زندگی کو نجی رکھنا پسند کرتے ہیں








































