گجرات کے علاقے مسلم آباد میں دھماکہ،دھماکہ پیزا شاپ میں گیس لیکیج کے باعث ہوا۔
تفصیلات کے مطابق دھماکے سے پیزا شاپ اور اس پر واقع 2 منزلہ خالی عمارت زمین بوس ہوگئی،دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ دھماکے سے بلڈنگ کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ د ھماکے کی جگہ پہنچ گئے۔
بلڈنگ گرنے سے جاں بحق افراد میں ایک شخص اور 3 سالہ بچی شامل ہیں،واقعے میں ایک راہ گیر خاتون اور مرد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے