
دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف سری لنکا کی تیسری وکٹ گر گئی ،مجموعی طور پر 210 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے مینڈس کو پویلین کی راہ دیکھائی ، اس سے قبل سری لنکا کے اوپنر فرنینڈو 19رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ نسیم شاہ نے “نیروشن ڈکوالا “کو چلتا کیا،سری لنکا نے پاکستان کیخلاف مجموعی طور پر 210 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔
واضح رہے کہ تیسرے روز کے کھیل کا آغاز پاکستا ن نے 7وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز سے کی اور پاکستان کی پوری ٹیم سری لنکا کے 378رنز کے مقابلے میں 231رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ، سری لنکا نے 148رنز کی برتری کیساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا ہے اور اب تک 194رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز آغا سلمان نے سکور کیے، انہوں نے 62 رنز کی اننگز کھیلی،امام الحق 32، محمد رضوان اور فواد عالم 24، 24 جب کہ کپتان بابر اعظم 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،پہلے ٹیسٹ میں شاندار کھیل پیش کرنے والے عبداللہ شفیق بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ محمد نواز 12 اور حسن علی 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سری لنکا نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 315 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو نروشان ڈیکویلا 42 اور دونتھ ویلا لگے 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے،تاہم نسیم شاہ نے پہلے ڈکویلا کو 51 اور پھر ویلا لگے کو 11 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی ،رمیش مینڈس نے 35 رنز سکور کیے جبکہ پراباتھ جے سوریا وکٹ 8 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز نے 2 اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔