
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی سری لنکا کے 342رنز کے ہدف کے تعاقب میں برق رفتار بیٹنگ جاری ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ “کرک انفو”کے مطابق پاکستان کی اوپننگ جوڑی نے اب تک 57رنز بنا لیے ہیں ، امام الحق نے 24 جبکہ عبداللہ شفیق نے 33رنز بنا لیے ہیں ، اس سے قبل سری لنکا نے میچ کے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز 329رنز پر 9کھلاڑی آؤٹ کیساتھ کیا تھا اور فقط 8رنز کے اضافے سے آل ٹی آؤٹ ہو گئی ،سری لنکا کے دنیش چندی مل 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جنہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔
پاکستان کے سپنرمحمد نواز نے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یاسر شاہ نے 3، حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،
سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں222 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، میزبان ٹیم کی جانب سے دنیش چندی مل نے سب سے زیادہ 76 رنز سکور کیے،پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 جب کہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی ۔
پاکستانی ٹیم سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں مشکلات کا شکار رہی لیکن کپتان بابر اعظم نے تاریخی اننگز کھیلی، انہوں نے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 119 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،پاکستان کے محمد رضوان 19، یاسر شاہ 18 اور حسن علی 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،حسن علی نے 6چھکے بھی لگائے ۔