پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر بیٹسمین عبداللہ شفیق نے 160رنز کی ناقابل شکست اننگز جبکہ پاکستانی سپنر محمد نواز نے 19رنز بنا کر پاکستان کی جیت میں قلیدی کردار ادا کیا ،اس سے قبل پاکستان نے اپنی چھٹی وکٹ حسن علی کے آؤ ٹ ہونے پر گنوائی جو صرف 5رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان نے پانچویں روز کے کھیل کا آغاز 3وکٹوں کے نقصان پر 222رنز سے کیا تھا اور پاکستان کی چوتھی وکٹ 276رنز پر گری جب محمد رضوان 40رنز بنا کر جیسوریا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اس کے بعد آغا سلمان 12رنز بنا کر پویلین لوٹے پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم 55، امام الحق 35، اظہرعلی 6 رنز بنا کر آوؤٹ ہوئے ،سری لنکا کے پراباتھ جے سوریا نے4 ، رمیش مینڈس اور ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔










































