
کچھ لوگ عمر کے حوالے سے غلط اندازے لگاتے ہیں، علی رضا نے اصل عمر بتادی
ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا نے اپنی اصل عمر کے حوالے سے غلط اندازوں کی وضاحت کردی۔
علی رضا نے حال ہی میں میشن شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
ایک سوال کے جواب میں علی رضا نے کہا کہ انہیں پنجابی اور اردو بولنی آتی ہے اور انہوں نے آج تک کسی بھی لڑکی کو شادی کے لیے پروپوز نہیں کیا ہے۔
شوبز انڈسٹری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انہیں ایک چیز پسند نہیں آتی، وہ لوگوں کا بناوٹی رویہ ہے اور ان کے خیال میں لوگوں کو جیسے وہ ہوتے ہیں ویسے ہی دوسروں کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔
علی رضا نے کہا کہ انڈسٹری میں لابی سسٹم نہیں ہونا چاہیے اور اگر کبھی کوئی اداکار کسی پراجیکٹ میں کام کرنے سے انکار کردے تو اس پر ناراض نہیں ہونا چاہیے ہوسکتا ہے کہ وہ کسی اور پراجیکٹ میں مصروف ہو۔
اداکار کے مطابق ایک چیز انہیں بہت پریشان کرتی ہے اور وہ یہ ہے کہ اگر ان کے بال صحیح سے بنے ہوں تو وہ پریشان رہتے ہیں، جب کہ جب ان کے بال خراب بنے ہوں تو وہ پریشان نہیں ہوتے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو پھر وہ گیم ڈیزائنر یا گرافک ڈیزائنر ہوتے۔
علی رضا نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ ان کے مداح ان کی اصل عمر جانتے ہیں، لیکن پھر بھی کچھ لوگ ان کی عمر کے حوالے سے غلط اندازے لگا لیتے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ کچھ لوگ انہیں تیس یا تینتیس سال کا سمجھتے ہیں، جب کہ ان کی اصل عمر چھبیس سال ہے